علی ظفراورصبا قمر، شعیب اخترکی زندگی پربننے والی فلم میں شامل

قیصر افتخار / ویب ڈیسک  جمعـء 23 اکتوبر 2020
فلم کی 60 فیصد عکسبندی پاکستان اور40 فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

فلم کی 60 فیصد عکسبندی پاکستان اور40 فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

دنیائے کرکٹ کے تیزترین بالرشعیب اخترکی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالر شعیب اخترالمعروف راولپنڈی ایکسپریس کی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں مرکزی کردارمایہ نازگلوکارو اداکارعلی ظفر اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صبا قمر اور ولی حامد علی خاں شامل ہونگے اورفلم کی ہدایات قیصر فیروزکریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود کریں گے اوراس سلسلہ میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تاہم فلم میں شعیب اخترکون بنے گا اس کردارکو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے۔ فلم کی 60 فیصد عکسبندی پاکستان اور40 فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔