49 ہزار ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھجوادیے گئے، ایف بی آر

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 دسمبر 2013
وفاقی حکومت کو25 فیصدآمدنی پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں سے ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کو25 فیصدآمدنی پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں سے ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 25 فیصد سے زائد آمدنی پٹرولیم مصنوعات سے حاصل ہوتی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 54 فیصد کسٹم ڈیوٹیاں ایسی ہیں جن پر عائد ٹیکس تمام امپورٹرز کیلیے مساوی نہیں، حکومت آمدنی بڑھانے کیلیے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی کوششوں میں ہے۔

 photo 2_zpsd9d83e70.jpg

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مجموعی طور پر 49 ہزار سے زائد ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں،آئندہ سال جون تک مزید50 ہزار ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھجوائے جائینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔