پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 اکتوبر 2020
عابد علی 81 اور محمد رضوان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی - فوٹو: فائل

عابد علی 81 اور محمد رضوان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی - فوٹو: فائل

 لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ 

زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا۔

300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان گرین نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے۔ محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان وائٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔