سرمایہ کاری کیلیے ’’اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجرا

بزنس رپورٹر  جمعـء 23 اکتوبر 2020
روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس آن لائن یا 8 مخصوص بینکوں میں کھولے جاسکتے ہیں، منافع کی شرح 9.5 سے 11 فیصد ہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس آن لائن یا 8 مخصوص بینکوں میں کھولے جاسکتے ہیں، منافع کی شرح 9.5 سے 11 فیصد ہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا جو کہ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی تصدیق شرعی اسکالرز نے کی ہے، اوورسیز اور مقیم پاکستانی جنہوں نے اپنے بیرون ملک اثاثہ ظاہر کر رکھے ہیں وہ اس سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس آن لائن یا 8 مخصوص بینکوں کی برانچوں میں کھولے جاسکتے ہیں،
ڈالر کی شکل میں سرمایہ کاری پر 5.5 سے 7 فیصد منافع متوقع ہے، پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری پر موقع منافع کی شرح 9.5 فیصد سے 11 فیصد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔