بلدیاتی الیکشن،محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی پلان مرتب کرنا شروع کردیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 22 دسمبر 2013
 یکم سے25 جنوری تک لائسنس یافتہ اسلحہ لیکرچلنے پر بھی پابندی عائد ہو گی،ذرائع .فوٹو: فائل

یکم سے25 جنوری تک لائسنس یافتہ اسلحہ لیکرچلنے پر بھی پابندی عائد ہو گی،ذرائع .فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں280یونین کمیٹیزکی2520نشستوں کیلیے4177پولنگ اسٹیشنزبنائے جائیں گے۔

ان پولنگ اسٹیشنز میں سے40 فیصد انتہائی حساس،35فیصد حساس اور25فیصد نارمل پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،محکمہ داخلہ نے 18جنوری کوبلدیاتی انتخابات کیلیے سیکیورٹی پلان مرتب کرناشروع کردیا ہے، ضلع کورنگی میں 40یونین کمیٹیوں کی360نشستوں کیلیے479پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے، ضلع ملیر میں41یونین کمیٹیوں کی369نشستوں کیلیے500 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ضلع وسطی میں61یونین کمیٹیوں کی549نشستوں کیلیے1150پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے، ضلع شرقی میں38یونین کمیٹیوں کی 342نشستوں کیلیے579پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے۔

ضلع جنوبی میں45یونین کمیٹیوں کی405نشستوں کیلیے619پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ضلع غربی میں55یونین کمیٹیوں کی495نشستوں کیلیے880پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے، بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال بہتربنانے کے لیے کراچی سمیت صوبے بھرمیں یکم جنوری سے25جنوری تک لائسنس یافتہ اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی عائد ہوگی اور محکمہ داخلہ الیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اورریٹرننگ افسران کے تعاون سے ہر یونین کمیٹی میں ذیلی سیکیورٹی پلان مرتب کرے گا اورہریونین کمیٹی کے سیکیورٹی پلان کا انچارج ڈی ایس پی لیول کاافسر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔