6 نکات پر عمل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوئے، اختر مینگل

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
اس بار ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں متحد ہیں بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، سیاسی رہنما
۔(فوٹو، فائل)

اس بار ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں متحد ہیں بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی، سیاسی رہنما ۔(فوٹو، فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز، میر ولی محمد لہڑی نے سریاب میں کیمپ کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں کے دن گنے جا چکے 25اکتوبر کا جلسہ عام تاریخی ہوگا چھ نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف تحریک کا آغاز بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں متحد ہیں بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔