خضدار؛ بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جاں بحق

اے پی پی  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
بس میں مالک اور ڈرائیور کے خاندان سفر کررہے تھے، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی
 فوٹو: فائل

بس میں مالک اور ڈرائیور کے خاندان سفر کررہے تھے، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی فوٹو: فائل

خضدار:  وڈھ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق جبکہ باب بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

لیویزکے مطابق جمعہ کو علی الصبح کراچی سے پشین جانے والی بس میں اورناچ کے مقام پر اچانک آگ لگ گئی جس بی بی گلدستہ زوجہ فتح خان،8 سالہ شاہدہ بنت فتح خان ،2 سالہ زبیدہ بنت فتح خان، 7 سالہ عصمت خان ولد فتح محمد اور 5 سالہ تیمور ولد فتح خان ساکنان کچلاک جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ فتح اورپلوشہ زخمی ہوگئے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بس میں مالک اور ڈرائیور کے خاندان سفر کر رہے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔