پہلی سہ ماہی میں 117.5 ارب کا ود ہولڈنگ ٹیکس جمع

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 دسمبر 2013
کنٹریکٹس25ارب،درآمدات31ارب،ٹیلی فون وسود10، 10ارب،برآمدات6ارب، چیک4ارب،بجلی سے 3.4ارب ملے. فوٹو: فائل

کنٹریکٹس25ارب،درآمدات31ارب،ٹیلی فون وسود10، 10ارب،برآمدات6ارب، چیک4ارب،بجلی سے 3.4ارب ملے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہوں، بینکوں سے نکلوائی جانے والی رقوم، بجلی، درآمدات و برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 117.5 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں38.9 فیصد زیادہ ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تنخواہ دار ملازمین سے تنخواہوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں12.14 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تنخواہوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ہونے والی9.99ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 21.5فیصد زیادہ ہیں۔

 photo 6_zpsa307cc36.jpg

اسی طرٖح ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کنٹریکٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں24.74 ارب روپے، درآمدات پر 31.19ارب روپے، ٹیلی فون پر10.17 ارب روپے، بینکوں کے سود پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 10.12 ارب روپے، برآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں5.78 ارب روپے، بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں3.94 ارب روپے ، بجلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں3.44 ارب روپے جبکہ انفرادی ٹیکس دہندگان سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 4.37 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔