خسارے کے شکار اداروں کیلیے ہولڈنگ کمپنی بنانے کی تجویز

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 دسمبر 2013
تجویزشوکت ترین نے دی، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی سفارشات دیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

تجویزشوکت ترین نے دی، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی سفارشات دیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز سمیت خسارے کا شکار دیگر پبلک سیکٹر آرگنائزیشن (پی ایس ایز)کو ایک ہولڈنگ کمپنی قائم کرکے ان کے ماتحت کردیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ نے ملکی خزانے پر بوجھ کی حامل ان پی ایس ایز سے چھٹکارا پانے کے لیے خصوصی کمپنی کے ذریعے ان کی بیلنس شیٹ بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کی تجویز دی ہے تاکہ جن اداروں کی نجکاری کرنا ہے ان کی نجکاری کی جا سکے اور جن کو اصلاحات کے ذریعے منافع بخش بنانا ہے انہیں ایک قابل عمل اسٹریٹجی کے تحت فعال ادارے بنایا جاسکے۔

 photo 7_zpsbd76297c.jpg

ذرائع کے مطابق انہوں نے حکومت کو ملک میں جاری توانائی بحران کے حل کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز دی ہیں تاکہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو دیے جانے والے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ملکی برآمدی صنعت کو بجلی اور گیس کی دستیابی ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔