کیا واقعی ایمن خان کی شادی میں 70 کروڑ خرچ ہوئے تھے؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
ایمن اور منیب کو شادی کی طویل رسموں پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹوفائل

ایمن اور منیب کو شادی کی طویل رسموں پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت ہے کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے۔

دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اور شادی کی تقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لیے مشہور ہے جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ جب کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن اورمنیب شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہانے پر تنقید کا شکار

حال ہی میں ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران ایمن اور منیب بٹ نے اس بات کی وضاحت کی کہ کیا واقعی انہوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے خرچ کیے تھے؟ ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔ بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔ مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز مسلسل جاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان نے اپنی اور منیب کی کئی روزہ شادی کی وجہ بتا دی

ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ  سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے اور صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔


View this post on Instagram

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔