ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم کے وکلا کی شہبازشریف کے خلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
شہباز شریف نےریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کاڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب نہیں دیا، درخواست گزار. فوٹو:فائل

شہباز شریف نےریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کاڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب نہیں دیا، درخواست گزار. فوٹو:فائل

لاہور: شہبازشریف کےخلاف نیب ریفرنسز، انکوائریوں اورمقدمات کاریکارڈ طلب کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے سیشن کورٹ لاہور میں شہباز شریف کےخلاف درخواست دائرکردی۔ شہبازشریف کےخلاف نیب ریفرنسز، انکوائریوں اورمقدمات کاریکارڈ طلب کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ  دائر کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف نےریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کاڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب نہیں دیا، شہبازشریف کےجواب داخل نہ کرانے کی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا، شہبازشریف کےخلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے تاکہ انصاف کےتقاضے پورے ہوسکیں۔

واضح رہے کہ شہبازشریف نے بھی عمران خان کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکررکھا ہے، جس میں شہباز شریف نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر دس ارب کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عدالت عمران خان کو دس ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔