روپیہ تگڑا؛ ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ویب ڈیسک / احتشام مفتی  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 161 روپے 36 پیسے رہی فوٹو: فائل

انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 161 روپے 36 پیسے رہی فوٹو: فائل

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

23 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162سے بھی نیچے آگئی۔

گزشتہ ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 4.19 فیصد جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 4.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی تاہم اس کے برعکس یورو کرنسی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.13 روپے گھٹ کر 161 روپے 36 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے کم ہوکر 161.80 روپے پر بند ہوئی۔

انٹر بینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر 81 پیسے بڑھ کر191.05 روپے پر آگئی جب کہ اور اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر50پیسے بڑھ کر سے191.50روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر97 پیسے بڑھ کر 211.21 روپے ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 211.50 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔