چوآسیدن شاہ؛ پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں خواتین سمیت 10 جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
پک وین اور ڈمپر کے مابین تصادم سے ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں(فوٹو، فائل)

پک وین اور ڈمپر کے مابین تصادم سے ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں(فوٹو، فائل)

چکوال: چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی بشارت اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔