سٹی پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایڈیشنل آئی جی نے کورونا ٹیسٹ کروایا جومثبت آگیا(فوٹو، فائل)

طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایڈیشنل آئی جی نے کورونا ٹیسٹ کروایا جومثبت آگیا(فوٹو، فائل)

 کراچی: ایڈییشنل آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق طبعیت ناساز ہونے پر سٹی پولیس چیف کراچی نے اپنا کورونا ٹیسیٹ کروایاجومثبت آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر غلام نبی میمن چھٹی لے کر قرنطینہ میں چلے گئے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق غلام نبی میمن کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔