نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کے قتل میں ملوث دو ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 24 اکتوبر 2020
داہنے طرف گرفتار ملزمان تھانے میں موجود ہیں جبکہ بائیں طرف پانچ روز قبل جائے وقوع پر موجود کار کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

داہنے طرف گرفتار ملزمان تھانے میں موجود ہیں جبکہ بائیں طرف پانچ روز قبل جائے وقوع پر موجود کار کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

 کراچی: نارتھ ناظم آباد پولیس نے میٹرک بورڈ آفس کے قریب قتل کی گئی فاطمہ فیروز شیخ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 5 دن کی جدوجہد کے بعد گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق 19 اکتوبر 2020ء کو ایک کار میں 4 لڑکیاں اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہی تھیں جب وہ نارتھ ناظم آباد بلاک اے کے قریب پہنچیں تو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے لیے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور فاطمہ نے گاڑی کی رفتار بڑھادی۔

ملزمان نے تعاقب کیا اور تھوڑے فاصلے پر انھیں روک کر ان کے قریب جانے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور فاطمہ فیروز نے کار بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم بلال مسیح عرف بلی نے فائرنگ کرکے ڈرائیور فاطمہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولہ کی لاش اسپتال لائی گئی جائے وقوعہ سے پولیس کو 30 بور پسٹل کا خول بھی ملا جسے پولیس نےتحویل میں لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا۔

یہ پڑھیں : کراچی میں سابق ٹاؤن ناظم اورنگی کی بیٹی کا قتل

 مقتولہ کی عینی شاہدین دوستوں نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں ملزمان کپڑوں کے اوپر کے ایم سی کی جیکٹ پہنے ہوئے تھے، پولیس نے جائے وقوع سے سی سی فوٹیج حاصل کرلی جس میں واضح طور پر ملزمان کو دیکھا جاسکتا تھا، پولیس کو 5 دن کی جدوجہد کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان اصغر علی شاہ اسٹیڈیم چورنگی کے قریب موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر بلال مسیح اور شکیل ولد منیر مسیح کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان تھانے میں موجود

گرفتار ملزمان تھانے میں موجود

دونوں ملزمان کے ایم سی کے ملازم کے بیٹے ہیں اور اپنے والد کی جیکٹ پہنچ کر وارداتیں کرتے تھے تاکہ پولیس کو ان پر شک نہ ہو، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے دن انھوں نے چاروں لڑکیوں کو کار میں جانتے دیکھ کر ان سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور فاطمہ فیروز نے کار بھاگنے کی کوشش کی بلال عرف بلی نے موٹر سائیکل سے اتار کر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا جبکہ موٹر سائیکل شیکل مسیح چلا رہا تھا۔

پانچ روز قبل جائے وقوع پر موجود کار

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اسٹریٹ کرائمز کی ایک درجن سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے پولیس کے مطابق عینی شاہدین مقتولہ کی تینوں دوستوں نے بلال اور شکیل کو ملزمان کی حیثیت سے شناخت کرلیا اور بتایا کہ یہ وہی ملزمان ہیں جنہوں نے فائرنگ کرکے ہماری دوست فاطمہ فیروز کو قتل کیا۔

رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 18 جرائم پیشہ کو گرفتار کرلیا

علاوہ ازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپے مارکر 18 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان کو شاہ فیصل کالونی، بغدادی، کلری، کلاکوٹ، پریڈی، ڈیفنس اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔