گلگت بلتستان کے عوام ہمیں ووٹ دیں تاکہ انہیں عمران خان سے بچاسکیں، بلاول

 ہفتہ 24 اکتوبر 2020
بلاول اسکردو میں عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے (فوٹو : ٹویٹر)

بلاول اسکردو میں عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے (فوٹو : ٹویٹر)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ ہمیں ووٹ دیں ہم چاہتے ہیں کہ انہیں کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت سے بچاسکیں۔

اسکردو میں انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اقتدار کے پہلے 100 روز میں وہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے لیکن عمران خان نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا، صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے کہ جو گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق مہیا کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے جی بی کو پہلا گورنر دیا اور پہلا وزیراعلیٰ بھی پیپلزپارٹی ہی نے دیا۔

https://twitter.com/AzamJoyoPPP/status/1319974100828291080?s=20

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ اور ملکی تباہی کے بعد جی بی سے لے کر کراچی تک ’’گو عمران گو‘‘ کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، سب ہی پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ ہیں چاہے وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہوں یا کسان، چاہے مزدور ہوں یا سرکاری ملازمین، عمران خان کی تبدیلی اصل میں تباہی تھی جس سے ہمیں جی بی کے عوام کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو لولی پاپ نہیں چاہئیں بلکہ ان کو ان کے حقوق چاہئیں، عوام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں جی بی کے عوام سے واضح مینڈیٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسلام آباد میں جی بی کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں اور جی بی میں عوام کو اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کے جھوٹے وعدوں اور تباہی سے بچا سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔