- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
پاکستانی ٹیم نے اوس سے نمٹنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

پریکٹس سیشن کے دوران کوچ ڈیو واٹمور نے پانی میں بھیگی گیند بولرز کو تھمادی۔ فوٹو: فائل
دبئی: پاکستان نے اوس سے نمٹنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا، کوچ ڈیو واٹمور نے پریکٹس سیشن کے دوران پانی میں بھیگی گیند بولرز کے ہاتھ میں تھما دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اچھی طرح ریسرچ کرکے ہی میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز میں اوس اہم کردار ادا کررہی ہے،اس کی وجہ سے بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شارجہ اور پھر دبئی میں ہونے والے دونوں ون ڈے میچز میں پاکستان ٹیم نے بعد میں بولنگ کی، پہلے میچ میں بڑی مشکل سے فتح ہاتھ آئی اور دوسرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں رات کو پڑنے والی اوس کا کوچ ڈیو واٹمور نے توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے بولرز کو پانی میں پوری طرح بھیگی ہوئی گیندوں سے بولنگ پریکٹس کرائی۔
واٹمور نے کہاکہ دوسرے نمبر پر بولنگ کرتے ہوئے آپ کو اوس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ہم نے اس بارے میں کافی بات کی اور گیندوں کو پانی کی بالٹی میں ڈبوکر اس سے پریکٹس کی، خاص طور پر گیلی گیند سے وکٹ کے درمیان میں بولنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے، ہمیں مزید ریسرچ کی ضرورت ہے، یہ دیکھنا ہوگاکہ پہلے اور بعد میں کھیلنے والی ٹیموں میں جیت کا کیا تناسب ہے، اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس وینیو پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا ایوریج اسکور کیا ہے، جیسا کہ شارجہ میں 2010 کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ایوریج 225 رنز کے قریب ہیں، اس لیے ہمیں پوری طرح غور وفکر کے بعد یہ حکمت عملی تیار کرنا ہوتی ہے کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کریںیا پھر فیلڈ سنبھالیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔