خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

ویب ڈیسک  اتوار 25 اکتوبر 2020
گلگت جانے والے مسافروں کوشاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

گلگت جانے والے مسافروں کوشاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابوسرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں جب کہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔