پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے مثال بن چکی ہیں، حماد اظہر

ویب ڈیسک  اتوار 25 اکتوبر 2020
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، وفاقی وزیر صںعت و پیداوار۔  (فوٹو، فائل)

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، وفاقی وزیر صںعت و پیداوار۔ (فوٹو، فائل)

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے مثال بن چکی ہیں، جب کہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، ان میں سے ایک پاکستان کیلئے زیادہ چیلنجنگ ہے جو جامع بھی ہے، پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التواء قانون کو پاس کیا،  پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا،  حکومت اب ان قوانین پر عملدرآمد کے لیے عمل پیرا ہے، ان قوانین کے مؤثر اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔