- جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
- چیئرمین سینیٹ کی انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
پاکستان میں دسمبر2021 تک 5-جی انٹرنیٹ سروس شروع ہونے کا امکان

حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرانے کیلیے تیزی سے کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی فوٹو : فائل
اسلام آباد: دنیا فور جی کے بعد اب تیز ترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس ’فائیو جی‘ پر منتقل ہو رہی ہے جس کے لیے موبائل کمپنیوں نے فائیو-جی فونز بھی مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ’اردو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے اور دسمبر 2021 تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے ٹیلی کام کمپنی ’زونگ‘ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کا ٹرائل بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس سے منسلک کرنے پر کام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی بولی کے لیے پالیسی کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام موبائل کمپنیوں کے علاوہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے فی الحال فائیو جی لائیسنسز کی نیلامی کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد فائیو جی سروس کی بولی، اس کی ابتدائی قیمت اور دیگر شرائط طے کی جائیں۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ’زونگ‘ اور ’موبی لنک‘ فائیو جی کے ٹرائیل کرچکے ہیں جس کے دوران ویڈیو کال ٹیسٹنگ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک اعشاریہ پانج گیگا بائٹ(جی بی) فی سیکنڈ رہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔