روس ٹیلر مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے کیوی پلیئر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 دسمبر 2013
ہیملٹن:ویسٹ انڈیز سے میچ میں نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر گیند کو بائونڈری کی راہ دکھا رہے ہیں، انھوں نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ہیملٹن:ویسٹ انڈیز سے میچ میں نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر گیند کو بائونڈری کی راہ دکھا رہے ہیں، انھوں نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ہیملٹن: روس ٹیلر مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے کیوی پلیئر بن گئے، ان سے قبل مارک بگس نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا مگر میچز ساڑھے تین برس( 1969 سے 1972) پر محیط تھے۔

ٹیلر کسی ایک سیریز میں یہ اعزاز پانے والے دوسرے کیوی کھلاڑی بنے،ان سے پہلے اینڈریو جونز نے 1990-91 میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ ٹیلر اب تک سیریز میں 493 رنز بناکر ہوم سیریز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ کیوی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز نے اس سیریز میں 36 وکٹیں لیں جوکہ 3 یا اس سے کم میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، اس طرح انھوں نے بھارت کے لیفٹ آرمرز کا 30 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف2میچز کی سیریز میں حاصل کی تھیں۔ بریڈلی جان واٹلنگ نے میچ میں 8 کیچز تھامے جو کسی بھی کیوی وکٹ کیپر کی جانب سے چوتھا موقع ہے۔سنیل نارائن نے کیریئر بیسٹ 91 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں جو ہیملٹن میں کسی اسپنر کی دوسری بہترین پرفارمنس ہے، اس سے قبل ہربھجن نے 2009 میں 63 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔