برازیل ؛ اینٹی کرپشن کے چھاپے میں سینیٹر کے زیر جامہ سے ہزاروں پاؤنڈز برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 25 اکتوبر 2020
سینیٹر نے چھاپے کے دوران کچھ رقم زیر جامہ میں چھپا لی تھی، فوٹو : فائل

سینیٹر نے چھاپے کے دوران کچھ رقم زیر جامہ میں چھپا لی تھی، فوٹو : فائل

برازیلیا: برازیل میں اینٹی کرپشن پولیس نے صدر کے سیاسی رفیق کے گھر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران سینیٹر کے زیر جامہ سے بھی ہزاروں پاؤنڈز برآمد کرلیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر کے قریبی اتحادی اور سینیٹ میں ڈپٹی لیڈر ’چیکو روڈریگیوز‘ کی ریائش گاہ پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران اُن کے گھر کے مختلف حصوں سے 7 ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے۔

چھاپے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب سینیٹر نے واش روم جانے کی خواہش ظاہر کی تاہم واش روم جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو احساس ہوا کہ سینیٹر نے زیر جامہ میں بھی کچھ چھپایا ہوا ہے جس پر سینیٹر کی جسمانی تلاشی بھی لی گئی۔

پولیس کو تلاشی کے دوران سینیٹر کے زیر جامہ سے بھی 5 ہزار پاؤنڈز مل گئے۔ تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر جمع کی گئی دولت ملنے پر برازیلی صدر کے اتحادی کی سینیٹر شپ معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔