حزب اختلاف کے استعفے آئے توجماعت اسلامی بھی دیدے گی، سراج الحق

نمائندہ ایکسپریس  پير 26 اکتوبر 2020
حکومت نے جس کا وعدہ کیا وہ ایک بھی کام نہیں کیا،کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں کے دور میں کرپشن ریٹس بڑھ گئے
 (فوٹو، فائل)

حکومت نے جس کا وعدہ کیا وہ ایک بھی کام نہیں کیا،کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں کے دور میں کرپشن ریٹس بڑھ گئے (فوٹو، فائل)

 لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی بریانی میں شامل ہونے کی بجائے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ۔

پیپلز پارٹی یا ن لیگ حکومت گرانا چاہتی ہیں تو استعفے دیکر اسمبلیوں سے باہر آجائیں توحکومت ایک دن نہیں چلے گی۔جس دن اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔جماعت اسلامی یکم نومبر سے مہنگائی بے روز گاری اور سودکے خلاف تحریک کا آغاز کررہی ہے ۔جب تک سودی معیشت ہے ملک ترقی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔

اپوزیشن جماعتیں حکومت سے عوامی مسائل ،مہنگائی، بے روز گاری ،تعلیم یا صحت پر نہیں ،یہ اقتدار اور باریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں ۔ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔