ملک بھر کے 128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک  پير 26 اکتوبر 2020
انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار رضاکار حصہ لے رہے ہیں فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار رضاکار حصہ لے رہے ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک بھر کے 128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہنے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ملک میں آج سے قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز،قومی ذیلی انسداد پولیو مہم ملک کے مخصوص اضلاع میں چلائی جائے گی، پنجاب اور بلوچستان کے 33، 33، سندھ کے 41، گلگت بلتستان کے 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

7 روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، 5 روز پولیو ویکسینیشن جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے ۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔