- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
گستاخانہ خاکے کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کیخلاف مذمتی قراداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسنی صدر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے میاں عبدالرؤف ، عنیزہ فاطمہ، محمد ارشد ملک اور سنبل مالک کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر فرانسیسی صدر کے خلاف مذمتی قراداد جمع کرائی گئی ہے۔
مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلمان پر امن قوم ہیں مگر ان کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے، فرانسیسی صدر کے حکم پر گستاخانہ خاکے جاری کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ایسی بے شمار نفرت پسند سرگرمیاں فیس بک پر دیکھنے میں آتی ہیں، جس سے ناصرف پوری امت مسلمہ کے دل خون کے آنسو روتے ہیں یہ بلکہ ناقابل معافی جرم بھی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فیس بک کے سربراہ سے بات کرکے ایسے مواد کو فوری طور پر فیس بک اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کے انتظامات کرے جو عالمی سطح پر نفرت شدت پسندی اور پرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ساری مسلم امہ فرانسیسی صدر کی گستاخانہ حرکتوں پر لعنت بھیجتی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اس کی تمام اشیاء پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔