زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ لاہورسے اسلام آباد روانہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 26 اکتوبر 2020
ٹی ٹوئنئی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز رکھنے والے بابراعظم پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے: فوٹو: ایکسپریس

ٹی ٹوئنئی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز رکھنے والے بابراعظم پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے: فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ لاہورسے اسلام آباد روانہ روانہ ہوگیا۔

مقامی ہوٹل سے قومی اسکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ ہوا۔زمبابوے اسکواڈ بھی آج راولپنڈی سے اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہوجائے گا۔ دونوں اسکواڈز کی آج اسلام آباد میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔

لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ میں پاکستان گرین اورپاکستان وائٹس کی ٹیمیں بناکر دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے۔ ٹی ٹوئنئی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز رکھنے والے بابراعظم پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔