کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 26 اکتوبر 2020
زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، پولیس فوٹو: فائل

زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، پولیس فوٹو: فائل

 کراچی:  

کورنگی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی اور جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 33 سالہ محمد خان ولد عبدالصمد جب کہ زخمیوں کی شناخت دولت خان ولد عبدالمحمد اوردھارو خان ولد محمد دین اور بھائی خان ولد محمد دین کے نام سے کر لی گئی۔

ایس ایچ او کورنگی شہزادہ سلیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، صبح بچوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا بڑھتے ہوئے بڑوں تک پہنچ گیا اور جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔