معروف فٹبالر رونالڈینو کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک  پير 26 اکتوبر 2020
رونالڈینو کا مقامی کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کھیلنے سے قبل ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا، فوٹو : فائل

رونالڈینو کا مقامی کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کھیلنے سے قبل ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا، فوٹو : فائل

برازیلیا: برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈینو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو ایک ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فٹبالر رونالڈینو برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں مقامی فٹ بال کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

معروف فٹبالر نے رونالڈینو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےتاہم کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے اور میں خود کو مکمل طور پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔

دو مرتبہ فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر رہنے والے رونالڈینو کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور جب تک ٹیسٹ منفی نہیں آتا یہیں قیام کروں گا۔ رونالڈینو سے قبل کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔