شام ؛ اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 50 جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک  پير 26 اکتوبر 2020
روسی طیاروں نے بمباری ترک کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر کی، فوٹو : فائل

روسی طیاروں نے بمباری ترک کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر کی، فوٹو : فائل

دمشق: شام میں اتحادی افواج کی باغیوں کے مبینہ تربیت گاہوں پر بمباری میں 56 جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں صوبہ ادلب کے شمال مغربی علاقے میں روس کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ فضائی حملے حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پر کیئے گئے۔

شام میں برطانوی مبصر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ حملہ حکومت مخالف باغیوں کے ٹریننگ کیمپ پر کیا گیا جس میں 56 جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملہ روسی طیاروں نے شامی فوج کی مدد سے کیا۔

بمباری میں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کو ترکی کی حمایت حاصل تھی۔ اس سے قبل بھی روس اور ترکی حمایت یافتہ مسلح گروہوں میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہد بھی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں ادلب داعش کا آخری ٹھکانہ رہ گیا ہے جہاں اتحادی افواج اور جنگجوؤں میں معرکہ آرائی جاری ہے تاہم اس دوران لاکھوں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔