- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
- کورونا ویکسین ٹرائل مکمل ... پاکستان میں تیار ی ممکن ہے!!
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی
- دودھ چوری کاالزام‘زمیندارنے ملازم کوزنجیروں سے باندھ دیا
- انا پرست حکمراں اور اقتدار کی خواہش
- انٹرنیشنل ڈیلرز کی ایل این جی دینے سے معذرت، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ
- سلیم مانڈوی والا کیخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، نیب
- پنجاب کی 11 سینیٹ نشستوں پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ میں سخت مقابلے کا امکان
- جامعات کی سطح پر پریکٹیکل لیبس نہ ہونے سے طلبہ کو بڑے نالج گیپ کا سامنا
- حکومت عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالتؐ کی محافظ ہے، طاہر اشرفی
- چین نے درآمدات پر ٹیکس میں کمی کردی
- ریلوے میں مالی بحران شدید،ملازمین کے اوورٹائم پرپابندی
- نیب ہوش کے ناخن لے اور میرے بارے میں غلط خبریں نہ چلوائے، سلیم مانڈوی والا
- پاکستانی طلبا کا کارنامہ، بہتے پانی سے بجلی بنانے والی ٹربائن تیار کرلی
ایسا عقاب جس کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

سعودی عرب میں عقاب کو خاص اہمیت حاصل ہے، فوٹو : رائٹرز
ریاض: سعودی عرب میں عقاب کو ایک کروڑ، 55 لاکھ اور 50 ہزار 871 روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نوجوان رازق رزق اللہ الحسنانی نے عقابوں کی نیلامی میں اپنا عقاب بھی فروخت کے لیے پیش کیا اور حیران کن طور پر وہ عقاب صرف آدھے گھنٹے میں ہی تین لاکھ 61 ہزار ریال میں نیلام ہوگیا۔ عقاب کو صالح المطیری نامی شخص نے خریدا۔
یہ عقاب المجیرمہ نامی علاقے سے شکار کیا گیا تھا جس کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 16 انچ اور وزن 1100 گرام تھا۔ اتنی اچھی قیمت ملنے پر رزاق نے دوبارہ اسی علاقے میں جا کر قیمتی عقاب کو پکڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عقاب کی نیلامی کے بعد 35 سالہ رزاق نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 6 سال کی عمر سے عقابوں کی خرید و فروخت سے منسلک ہوں اور یہ کام اپنے والد سے سیکھا تھا لیکن اب تک زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ریال میں عقاب بیچا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عقاب کو پسندیدہ پرندہ اور اسے پالنے کو شان و شوکت سے تعبیر کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں دنیا بھر سے لائے گئے عقاب بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔