- امریکا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے، فضل الرحمان
- 2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار
- ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل
- سندھ میں ہزاروں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن فراڈ کا اسکینڈل 10 ارب تک پہنچ گیا
- ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانے والی خواتین کا مؤقف سامنے آگیا
- ایکنک کا اجلاس، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری
- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجلاہٹ کا شکار
- تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
- حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
- یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
- بغداد میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 73 زخمی
ترک صدر کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں ترک صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی(فوٹو،فائل)
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ترکی کے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے مغربی ممالک میں اسلامی طرز حیات کے مطابق زندگی گزارنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اسلاموفوبیا کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتا ہے۔ یورپی یونین کی اولین ذمے داری ہے کہ اسلام کے خلاف منافرت کو روکے، اس معاملے کو اب مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ترک صدر نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو یورپ میں نفرت کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کو روکنا چاہیے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب میں طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی۔
واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد اسلام مخالف تقاریر اور کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے نہ صرف گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کی حمایت کی بلکہ اسلام کو بحرانوں کا مذہب اور مسلمانوں کو فرانس میں علیحدگی پسند جذبات کے رجحان کا ذمے دار قرار دیا۔
فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات کے بعد فرانس سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہردوڑ گئی ہے اور مسلم رہنماؤں میں طیب اردوان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس سے قبل وہ فرانسیسی صدر کو اسلام مخالف بیانات پر دماغی علاج کروانے کا مشورہ بھے دے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔