- محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، عمران نذیر
- پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بہت حساس، عوامی سطح پر سماعت نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن
- پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری پر فیصلہ نہ ہوسکا
- آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، 6 ماہ میں 958 ملین ڈالرز موصول
- ہچیسن پورٹس نے 30 لاکھ سے زائد ٹی ای یوز کی ہینڈلنگ کا سنگ میل عبور کر لیا
- گوجرانوالہ؛ شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا
- بلوچستان میں سالانہ 10ارب روپے کی گیس چوری
- سادھوکے؛ جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق
- شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز
- مون سون میں فصلوں کا نقصان، سندھ حکومت نے کاشت کاروں کے متعدد ٹیکسز معاف کردیے
- یوکرین کے نرسنگ ہاؤس میں آتش زدگی سے 15 افرادہلاک، 11 زخمی
- امریکا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے، فضل الرحمان
- 2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار
- ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل
- سندھ میں ہزاروں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن فراڈ کا اسکینڈل 10 ارب تک پہنچ گیا
- ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانے والی خواتین کا مؤقف سامنے آگیا
- ایکنک کا اجلاس، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری
- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجھلاہٹ کا شکار
- تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
کورونا مریضوں میں اسپرین کے استعمال سے اموات میں کمی واقع ہوئی، تحقیق

یہ تحقیق امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین میں کی گئی، فوٹو : فائل
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے اسپرین کی ایک گولی کے روزانہ استعمال سے کووڈ-19 کے اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔
سائنسی جریدے ’اینستھیزیا اینڈ اینلجیسیا‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین نے اسپتال میں زیر علاج کووڈ-19 کے مریضوں کو دی جانے والی ادویہ اور ان کے جان بچانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 412 مریض ایسے تھے جو اسپرین کی ایک گولی روزانہ لے رہے تھے۔
تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ جن مریضوں کو اسپرین دی جا رہی تھی یا وہ دل کے دورے کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی سے اسپرین استعمال کررہے تھے، ایسے مریضوں میں موت کا خطرے میں 74 فیصد کمی دیکھی گئی جب کہ آئی سی یو میں داخلے میں 43 اور وینٹی لیٹر پر منتقلی کے خطرے میں 44 فیصد کمی ہوئی۔
محققین نے دعویٰ کیا ہے سستی سی دوا اسپرین جو بآسانی بھی دستیاب ہے سے کورونا کی پیچیدگیوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اس تحقیق سے مستقبل میں اسپرین کے کورونا کے مریضوں میں استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر مطالعے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔