آٹا چکی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک  پير 26 اکتوبر 2020
آٹا چکی میں ہونے والی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی(فوٹو، اسکرین شاٹ)

آٹا چکی میں ہونے والی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی(فوٹو، اسکرین شاٹ)

 راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں دو دن کے دوران میں ڈکیتی کی دوسری واردات ہوئی ہے جو کہ چکی کی دکان میں ہوئی جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز نے اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور ہیلمٹ پہنے دو ڈاکو آٹا چکی شاپ میں داخل ہوئے۔ دکان میں داخلے کے بعد ایک ڈاکو دکان دار کو دھکا دے کر کرسی پر گرا دیتا ہے۔ اسی اثنا میں گہرے رنگ کے لباس میں ہیلمٹ پہنے ہوئے ملزم دکان میں داخل ہوجاتا ہے اور دونوں ملزمان اسلحہ نکال لیتے ہیں۔

واردات میں ڈاکوؤں نے آٹا چکی کے مالک کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹا۔ ڈاکو آٹا چکی کے مالک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔