- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل، وزیراعظم کا آخری دم تک کشمیریوں کی مدد کا اعلان

آج کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی، عمران خان (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضے کی مذمت کرنے کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کررہے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے آج کے دن 73 سال قبل بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر زبردستی قبضہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ آج کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے، جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور موات ، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کے واقعات کی دنیا گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کو نذر آتش کررہی ہے، عالمی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہر حربہ آزما کر بھی کشمیری عوام کے خود ارادیت کی جدوجہد کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کی یک طرفہ کارروائیاں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور 5 اگست کے یک طرفہ اقدام نے ‘ہندوتوا’ نظریہ کو بے نقاب کیا، ہندوتوا نظریے اور اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کی بین الاقوامی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے، ممبر ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش سے روکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کرے، یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
صدرپاکستان عارف علوی کا پیغام
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے غیرقانونی طورپرمقبوضہ جموں وکشمیرپربھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پرپیغام دیا کہ آج کے دن بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین اورانسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا،5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے قدم اٹھایا، بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین ، سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں سے بھارتی وعدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
صدرعارف علوی نے کہا کہ کشمیری ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے گھروں میں قید ہیں، کشمیری اپنی ہی زمین میں غیرملکی اوراپنی سڑکوں پر آزادانہ طور پر چلنے کے قابل نہیں، 80 لاکھ کشمیریوں پر9 لاکھ سے زائد قابض فوج نے مقبوضہ علاقے کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، بھارتی مظالم کی ہولناکی اور ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری عوام پرعزم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔