راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 27 اکتوبر 2020
ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے،خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔