نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرمیٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 27 اکتوبر 2020

 ٹیم فزیو کے مطابق میٹ ہنری کو چارسے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا: فوٹو: فائل

 ٹیم فزیو کے مطابق میٹ ہنری کو چارسے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا: فوٹو: فائل

 لاہور: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرمیٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا۔

ویسٹ انڈیزاورپاکستان کے خلاف سیریزسے پہلے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ کپتان کین ویلم سن کے بعد نیوزی لینڈ کے اہم فاسَٹ بولرمیٹ ہنری بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں وہ شرکت نہیں کرسکیں گے، پاکستان کے خلاف میچزمیں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

ڈومیسٹک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ ہنری کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پرگیند لگا، اسکین رپورٹ کے مطابق ان کے انگوٹھے کی ہڈی مں فریکچرکی نشاندہی ہوئی ہے۔ ٹیم فزیوکے مطابق میٹ ہنری کوچارسے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا۔جس کے بعدہی ان کے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔