دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک / طالب فریدی  منگل 27 اکتوبر 2020
یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔ فوٹو: فائل

یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفرکرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ دبئی پہنچے والے مسافروں کی جناب چغتائی لیبارٹری اوراسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔ یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔