- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم پلیٹ فارم حکومت سے نجات کا واحد حل قرار
لاہور: سربراہ بی این پی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم کو حکومت سے نجات کا واحد حل قرار دیا ہے۔
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے جاتی امراء میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا اور پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے اب تک کے تمام جلسوں کو کامیاب قرار دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز اور اختر مینگل نے پشاور دھماکے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی حکومت سے نجات کا واحد حل ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اخترمینگل کا کہنا تھا کہ احساس محرومی میں کمی ہوتی نظر آتی توحکومت کا ساتھ نہ چھوڑتے، حکومت نے ہمارے 6 نکات پر عمل نہیں کیا تھا جب کہ ہم ایک ہی سمت میں جا رہے ہیں،یوٹرن نہیں لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔