- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
سرینگر: کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا کیوں کہ اسی روز پہلی بار قابض بھارتی فوج نے اپنے ناپاک قدم جنت نظیر وادی کشمیرمیں رکھے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کومسلط ہوئے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ 1947 میں 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے آج تک کشمیری یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور آج بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
یوم سیاہ پرحریت رہنماوں کی اپیل پروادی میں احتجاج جاری ہے۔ کشمیری آخری سانس تک غیر قانونی قبضے کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم دہرا رہے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے بھی جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، مظاہرے، اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس کے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں نے آزادی کشمیر کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔
دوسری جانب خوفزدہ مودی سرکار کی ایما پر قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی اور لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔