بھارت میں خاتون کی بوری میں 15 ٹکڑوں میں کٹی سربریدہ لاش برآمد

ویب ڈیسک  منگل 27 اکتوبر 2020
لاش کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا، فوٹو : بھارتی میڈیا

لاش کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا، فوٹو : بھارتی میڈیا

میرٹھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں کچرے کے ڈھیر پر بوری کے اندر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جنہیں قتل کرنے کے بعد لاش کو 15 ٹکڑوں میں تقسیم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے معروف شمشان گھاٹ کے نزدیکی کچرے کے ڈھیر پر آوارہ کتے ایک بوری کو بھنبھوڑ رہے تھے۔ وہاں کرکٹ کھیلنے والے بچوں نے پولیس کو مشکوک بوری کی اطلاع دی۔

پولیس نے بوری کو کھولا تو اس میں ایک خاتون کے سربریدہ جسم کے 15 ٹکڑے موجود تھے۔ لاش کے ٹکڑوں کو ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔ تاحال خاتون کی لاش کے وارث سامنے نہیں آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے اندر ہے اور اسے کسی جاننے والے نے قتل کرنے کے بعد سر کو جسم سے علیحدہ کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کرکے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔