گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور کافی۔۔۔

قیصر افتخار  اتوار 22 دسمبر 2013
ماڈلز: جاسمین، ساریہ ، جُنید خواجہ، فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

ماڈلز: جاسمین، ساریہ ، جُنید خواجہ، فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

موسم سرما میں جہاں خشک میوہ جات کااستعمال ذائقے کے ساتھ ٹھنڈ سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتا ہے، وہیں نوجوانوں کی کثیر تعداد سردی کے موسم سے لطف اندوزہونے کیلئے کافی شاپس کا رخ کرتی ہے۔

اکثر دوستوں کی ٹولیاں کافی شاپس پر ہی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک طرف تولانگ کوٹ، جینز، جیکٹ، سویٹر،سکارف کے ساتھ لانگ شوز کے ذریعے فیشن کے بدلتے رجحانات کی عکاسی کی جاتی ہے تودوسری جانب گپ شپ کرتے ہوئے گرما گرم کافی سردی میں کمی لانے اورموسم کا لطف دوبالا کرنے کا کام کرتی ہے۔ ’’ایکسپریس سنڈے میگزین‘‘ کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈلز آج کل کے ماحول کی عکاسی کررہے ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پرنوجوانوں کی ٹولیاں اب زیادہ تروقت کافی شاپس پرہی گزارتی ہیں بلکہ اکثر کاروباری احباب بھی میٹنگزکے ساتھ کافی سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔