عمرے کیلئے پاکستانی زائرین سے آئندہ ماہ درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگا

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 اکتوبر 2020
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے(فوٹو، فائل)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے(فوٹو، فائل)

 کراچی: سعودی حکومت نےکوروناوباءکی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین یکم نومبر 2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیے۔

عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے،عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے منظور شدہ لیبارٹیز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرواناہوگا۔ عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاونٹرز پر جمع کروائیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے،عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمرہ کیلیے اب بیرون ملک سے بھی معتمرین کو آنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب

علاوہ ازیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اپنے ملک سے ہی بکنگ کروا کر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔