- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
جان بچانے والی 94 ادویات کی اضافہ شدہ قیمتیں جاری

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ان ادویات کی قلت کی بناء پر کیا گیا، ذرائع وزارت صحت (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کابینہ کی منظوری کے بعد جان بچانے والی 94 ادویات کی اضافہ شدہ نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جس پر آج ڈریپ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ ایم آر پی کے حصول کے لیے دو شرائط ہوں گی۔ ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021ء تک منجمد رہیں گے۔ ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز 1986ء کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ریبیز ویکسین کی قیمت 1641 روپے، برنال کریم 30 گرام کی قیمت 35 روپے، ایپی وال 500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی قیمت 1075 روہے، بروفین سسپنشن کی قیمت 75 روپے، ایرینیک ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 382 روپے، ایرینک فورٹ ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 740 روپے، ریواٹرل ٹیبلٹ 2 ملی گرام کی قیمت 282 روپے، نیوروبن ٹیبلٹ کی 100 گولیوں کی قیمت 977 روہے، گلوکو فیچ 750 ملی گرام کی 30 گولیوں کی قیمت 267 روپے، ویرلرکس ویکسین کی قیمت 2904 مقرر کردی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ان ادویات کی قلت کی بناء پر کیا گیا۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈرگ پالیسی 2018ء میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی کیونکہ ان ادویات کی قیمتوں میں کئی سال سے اضافہ نہیں کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے ان ادویات کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوئی تھی۔ ادویات کی قلت کے باعث یہ ادویات بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہورہی تھیں۔ بلیک مارکیٹنگ اور قلت کو روکنے کے لیے ان کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزارت صحت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ان ادویات کی قیمتیں مناسب اضافہ کی اجازت دی تھی جس پر اب ان ادویات کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔