میک اپ آرٹسٹ کا حلیمہ سلطان کومنفرد انداز میں خراج تحسین

ویب ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2020
حلیمہ سلطان کے متاثر کن کردار کو خراج تحسین پیش کررہاہوں، شعیب خان فوٹوانسٹاگرام

حلیمہ سلطان کے متاثر کن کردار کو خراج تحسین پیش کررہاہوں، شعیب خان فوٹوانسٹاگرام

کراچی: معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شعیب خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے خود کو میک اپ کی مدد سے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے شہرہ آفاق کردار حلیمہ سلطان کے روپ میں ڈھالا ہوا ہے۔ انہوں نے اتنی مہارت سے میک اپ کیا ہے کہ پہلی نظر میں انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ حلیمہ سلطان ہیں یا ایک مَرد میک اپ آرٹسٹ۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ کا ملکہ ترنم نورجہاں کو منفرد اندازمیں خراج تحسین

شعیب خان نے حلیمہ سلطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایک مضبوط عورت جو نرم مزاج ، سادہ، خوبصورت بھی ہوسکتی ہے۔ اتنے اونچے کردار والی عورت جو شائستہ، سخت، ہمدرد اور جذباتی بھی ہوسکتی ہے۔  یہ حلیمہ سلطان کا متاثر کن کردار ہے جنہیں میں آج خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ شعیب خان اکثر خود کو مشہور خواتین کے روپ میں ڈھالتے رہتے ہیں ۔ وہ خود کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، انجلینا جولی سمیت مختلف کرداروں میں ڈھال چکے ہیں لیکن ان کے جس روپ کو سب سےزیادہ سراہا گیا وہ میڈم نورجہاں کا روپ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔