- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
میک اپ آرٹسٹ کا حلیمہ سلطان کومنفرد انداز میں خراج تحسین

حلیمہ سلطان کے متاثر کن کردار کو خراج تحسین پیش کررہاہوں، شعیب خان فوٹوانسٹاگرام
کراچی: معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شعیب خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے خود کو میک اپ کی مدد سے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے شہرہ آفاق کردار حلیمہ سلطان کے روپ میں ڈھالا ہوا ہے۔ انہوں نے اتنی مہارت سے میک اپ کیا ہے کہ پہلی نظر میں انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ حلیمہ سلطان ہیں یا ایک مَرد میک اپ آرٹسٹ۔
یہ بھی پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ کا ملکہ ترنم نورجہاں کو منفرد اندازمیں خراج تحسین
شعیب خان نے حلیمہ سلطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایک مضبوط عورت جو نرم مزاج ، سادہ، خوبصورت بھی ہوسکتی ہے۔ اتنے اونچے کردار والی عورت جو شائستہ، سخت، ہمدرد اور جذباتی بھی ہوسکتی ہے۔ یہ حلیمہ سلطان کا متاثر کن کردار ہے جنہیں میں آج خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ شعیب خان اکثر خود کو مشہور خواتین کے روپ میں ڈھالتے رہتے ہیں ۔ وہ خود کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، انجلینا جولی سمیت مختلف کرداروں میں ڈھال چکے ہیں لیکن ان کے جس روپ کو سب سےزیادہ سراہا گیا وہ میڈم نورجہاں کا روپ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔