پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

ویب ڈیسک / طالب فریدی  بدھ 28 اکتوبر 2020
ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبرسے چھ ماہ کیلئے ہوگا: فوٹو: فائل

ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبرسے چھ ماہ کیلئے ہوگا: فوٹو: فائل

 لاہور: پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن ڈویژن نے قومی ایئرلائن پی ائی اے میں لازمی سروس ایکٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیعی کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پرمتعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔ ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصورکیا جائے گا، کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا، غیر حاضرہونا بھی جرم تصورکیا جائے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اورایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔