کراچی میں طویل سردیوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2020
موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لُک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل 

موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لُک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل 

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے، اور رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لُک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئیں ہیں اور کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔