- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
گستاخانہ خاکوں پر فرانس کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے، ہزاروں افراد کی شرکت
کراچی: فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کیخلاف ملک بھر میں چھوٹے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی جانب سے راجہ بازار اور سیٹلائٹ ٹاؤن سے فیض آباد تک دو بڑی احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فرانس کے مکروہ اقدام کے خلاف نعرے درج تھے اور فضا فرانس مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ فرانسیسی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیر حسین الدین شاہ کا کہنا تھا کہ فرانس کی مکروہ جسارت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رنجیدہ ہیں اور اپنے پیارے نبیﷺ کی ناموس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں۔
پشاور، کراچی اور لاہور سمیت بیشتر شہروں میں عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال رہی۔ وکلاء نے بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
دادو فرانس کے خلاف احتجاج، فرانسیسی صدر کی تصاویر اور جھنڈا نذر آتش کیا گیا#boycottfrenchproduct pic.twitter.com/AypNDENvVG
— Labbaik Media Videos (@LabbaikMediaVid) October 28, 2020
کراچی میں جماعت اسلامی کی طرف سے تین تلوار پر فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کراچی بار کے تحت وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر ریلی نکالی اور علامتی دھرنا بھی دیا۔ جامعہ کراچی میں بھی اساتذہ نے فرانس کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔
کراچی جماعت اسلامی کے تحت فرانس حکومت کے خلاف تین تلوار پر احتجاج جاری pic.twitter.com/qLU5s9cRHA
— Samar Abbas (@Samarjournalist) October 28, 2020
گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا جس میں طلباء نے بھی شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں ہی سابق صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس، ایگزیکٹو ممبر عطاء فرید چوہدری کی قیادت میں تحفظ ناموس ریلی نکالی گئی جو بس اسٹاپ سے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ جاکر اختتام پزیر ہوئی۔
لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں صدرانجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ انہوں نے فرانس کے صدر کی تصاویر پر پاؤں رکھے اور شدید نعرے بازی کی۔
نارنگ منڈی میں بھی انجمن تاجران نے ناموس رسالت ریلی نکالی جس میں تمام مسالک کے علماء،امن کمیٹی،سیاسی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
بدین کے علاقے کھوسکی میں نوجوان اتحاد کی کال پر ہڑتال ہوئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد میں مختلف جامعات کے طلبہ نے مشترکہ طور پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ فیصل آباد کے شہر سمندری میں مختلف مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن نے علماء اہلسنت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا پاکستانی مارکیٹوں میں موجود فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرے۔ فرانسیسی سفیر مرک بیریٹی کو ملک بدر کیا جائے اور پاکستانی سفیر کو پیرس سے واپس بلایاجائے، پاکستان میں دینی مقدّسات کی توہین کے مقدّمات براہِ راست فیڈرل شریعت کورٹ میں ٹرائل کیے جائیں۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔