پارلیمنٹ لاجز میں بجلی و گیس کے اضافی بلوں کی شکایت، کمپنیوں کے نمائندے طلب

ویب ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2020
نئے ممبر کو سابقہ بقایہ جات کے ساتھ لاکھوں روپے کے بلز بھجواتے ہیں، چیئرمین کمیٹی۔ فوٹو: فائل

نئے ممبر کو سابقہ بقایہ جات کے ساتھ لاکھوں روپے کے بلز بھجواتے ہیں، چیئرمین کمیٹی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کے لاکھوں روپے میں بجلی و گیس کے بلزکے معاملے پر سوئی نادرن کمپنی کے زمہ داران کو طلب کرلیا۔

سینٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں لاکھوں روپے کے بجلی و گیس کے بلز بھیجے جانے کے معاملے پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئیسکو اور سوئی نادرن کمپنی کے زمہ داران کو طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ جو نئے ممبرز لاجز میں شفٹ ہوتے ہیں انہیں تنخواہ سے زیادہ بلز آتے ہیں، گیس کے بلز بھی خالی رومز میں جاری رہتے ہیں یہاں تک کہ نئے ممبر کو سابقہ بقایہ جات کے ساتھ لاکھوں روپے کے بلز بھجواتے ہیں اب تک تین ممبران کی جانب سے شکایت سامنے آئی ہیں اس لئے ہم اس معاملے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔