لاہور کے تندور میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2020
گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے(ٖفوٹو، اسکرین شاٹ)

گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے(ٖفوٹو، اسکرین شاٹ)

 لاہور: شیرانوالا گیٹ کے علاقے کے ایک تندور میں ہونے والے ہولناک سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

گذشتہ روز لاہور کے علاقے شیرانوالا گیٹ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔  سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بازار میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکے سے بھڑک اٹھنے والی آگ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ سے اٹھنے والے بگولوں نے پاس سے گزرنے والوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔